بہارہ کہو ، منشیات فروشوں کے خلاف عوام علاقہ کا ایکا
چھتر کرلوٹ چنام و ملحقہ علاقوں کے معززین کا گرینڈ جرگہ ،اصلاح کمیٹی قائم
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا ) علاقہ چھتر کرلوٹ چنام و ملحقہ علاقوں کے معززین نے گرینڈ جرگہ کیا جس میں علاقہ میں بڑھتے ہوئے منشیات فروشوں اور نوجوان نسل نشے کی عادی ہونے کیخلاف تمام اہلیان علاقہ یکجا ہوئے اور علاقے کو منشیات فروشوں کو پاک کرنے کا عزم کیا ، تھانہ بہارہ کہو کی نمائندگی ایس آئی نعمان نے کی اور کہا کہ علاقہ کی تمام معززین شخصیات کو منشیات فروشوں کے خلاف یکجا ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، منشیات فروشوں کو فوری اس جرم سے توبہ کرنا ہوگی، بصورت دیگر فوری گرفتار کر کے ایف آئی آر کی جائیگی، اس موقع پر پروفیسرنثاراحمد ، راجہ رفعت پرویز،ملک منیر ،راجہ عاطف ،حاجی اخلاق،نادر علی ،راجہ نجم ملک ،شیروز حبیب نواز،پرویز راجپوت ،راجہ سجاد پکھڑال و دیگر نے کہا کہ اپنے علاقوں کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لیے ہر حد تک جانے کے لئے کوئی دریغ نہیں کرینگے ،اس موقع پر اصلاح کمیٹی کی تشکیل بھی کی گئی جس کے سرپرست اعلی راجہ رفعت کو مقرر کیا گیا جبکہ دیگر ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔