نسٹ میں سینٹر فار ریجنل ڈیولپمنٹ اینڈ سٹرکچرل چینج کا قیام،معاہد ہ طے

نسٹ میں سینٹر فار ریجنل ڈیولپمنٹ اینڈ سٹرکچرل چینج کا قیام،معاہد ہ طے

ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عثمان اور پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے نمائندہ نے دستخط کئے

  اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے مابین ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت نسٹ میں سینٹر فار ریجنل ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹرکچرل چینج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نسٹ کے جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ میں سینٹر فار ریجنل ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹرکچرل چینج (CRDSC) کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ نسٹ کے پرو ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عثمان حسن اور پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے نمائندہ ہارون شریف نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں