جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز ،گشت بڑھانے کی ہدایت

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں  تیز ،گشت بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

شہر میں موثر گشت، بروقت رسپانس اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور موثر کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں مکمل پیشہ ورانہ صلاحیت اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہتر رابطے کو یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں