For Fatima, Always کے زیرِ اہتمام آرٹ نمائش کا انعقاد

  For Fatima, Always کے زیرِ اہتمام   آرٹ نمائش کا انعقاد

ملک کے نامور اور ابھرتے ہوئے فنکاروں نے فن پارے پیش کیے ،شہریوں کی بھرپور شرکت

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) اسلام آباد میں موجود For Fatima, Always کے زیرِ اہتمام دو روزہ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، ملک کے نامور اور ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن پارے پیش کیے ۔ نمائش میں فنِ مصوری کے حسین شاہکار عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور شرکاء نے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ نمائش میں قدرتی مناظر، ثقافتی عکاسی، جدید آرٹ اور تخیلاتی فن پاروں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا، جس نے شائقینِ فن کو بے حد متاثر کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمائش میں شرکت کی اور پاکستانی فن و ثقافت کے فروغ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ منتظمین کے مطابق اس نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے باصلاحیت فنکاروں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا اور آرٹ کے ذریعے مثبت معاشرتی و ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنا ہے ۔ آرٹ ایگزیبیشن پیکسیکو ورک سپیس کے تعاون سے کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں