فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا ایک اور اہم سنگِ میل عبور
سیکٹر F-14، F-15کے متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر F-14 اور F-15 اسلام آباد کے متاثرین کے لیے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ ڈی جی اتھارٹی کیپٹن( ر )ظفر اقبال کی ہدایت پرلینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین میں باقاعدہ طور پر پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے ، اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤ سنگ اتھارٹی نے کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین رہائشی منصوبوں میں شمار ہوتے ہیں ،منصوبوں پر ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کرنا ہاؤسنگ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔