ایف بی آر کا یونیو رسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹیکس آگاہی سیمینار

  ایف بی آر کا یونیو رسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی  میں ٹیکس آگاہی سیمینار

سیکرٹری مطیع الرحمان اور سیکنڈ سیکرٹری عبد الرحمن شیخ نے شرکا کو ٹیکس بارے معلومات فراہم کیں

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کی ہدایت اور ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ونگ تہمینہ عامر کی زیر نگرانی ایف بی آر کے ٹیکس پیئرز سروسز نے یونیو رسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ سیمینارمنعقد کیا۔ ایف بی آر کا وفد سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فیسیلیٹیشن) مطیع الرحمان اور سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس فیسیلیٹیشن) عبد الرحمن شیخ پر مشتمل تھا۔ افتتاحی کلمات میں مطیع الرحمان نے ایف بی آر کے کردار اورا ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ ویڈیو اینالیٹکس کا نظام پہلے ہی چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں نافذ کیا جا چکا ہے ۔ عبد الرحمن شیخ نے انکم ٹیکس کا گوشوارہ پر کرنے اور ٹیکس کمپلائنس کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں