اسلام آباد کو صحت کے شعبہ میں ماڈل سٹی بنانا اولین ترجیح ، مصطفی کمال

 اسلام آباد کو صحت کے شعبہ میں ماڈل  سٹی بنانا اولین ترجیح ، مصطفی کمال

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا کہ اسلام آباد کو صحت کے شعبے میں ایک ماڈل سٹی بنانا اولین ترجیح ہے جہاں شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کے دور دراز علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ علاج کی غرض سے وفاقی دارالحکومت آتے ہیں، لہٰذا آئندہ دو دہائیوں کی صحت کی ضروریات کے مطابق انفراسٹرکچر کی جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صحت میں منعقدہ اجلاس میں کیا ہوا۔ اجلاس میں پمز اور پولی کلینک ہسپتال کی استعدادِ کار میں بہتری اور اپ گریڈیشن سے متعلق سٹڈی کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں