وزیر داخلہ کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،اپ گریڈیشن کا کام کا معائنہ

وزیر داخلہ کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،اپ گریڈیشن کا کام کا معائنہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

جاری تجدید اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔ انہیں فیوژن سینٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ وہ سیف سٹی کے دوسرے مرحلے کو مقررہ وقت میں مکمل کریں اور کنٹرول روم کو جدید تکنیکی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں