نوشہرہ ،محبت میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ حکیم آباد میں ہنگو کے رہائشی نوجوان نے محبت میں ناکامی پر دریائے کابل کے کنارے کن پٹی پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔۔۔۔
مرنے والے کی شناخت مصطفی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر22سال ہے ۔ نعش کے قریب سے پستول بھی برآمد ہوا ہے جس کو پولیس نے تحویل میں لیکر لیبارٹری بھجوا دیا گیاہے ۔