چیئرمین ایچ ای سی کا نادرا کا دورہ آئندہ منصوبوں بارے بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، نادرا اور۔۔۔
ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ نادرا اکیڈیمیا کولیبوریشن لیژون آفس (این اے سی ایل او) کے امور سے آگاہ کیا گیا۔ نادرا کی جانب سے یہ شعبہ ملک میں تحقیق کے فروغ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور شعبہ تدریس و صنعت کے درمیان روابط مضبوط بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی کو طلبہ کے انٹرن شپ پروگرامز اور نیشنل ریسرچ کانفرنس کے انعقاد کے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔