اسلام آباد، 24مشکوک افراد اور 20موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد، 24مشکوک افراد اور 20موٹر سائیکل تھانے بند

521افراد، 274گھرانوں، 50ہوٹلوں، 93دکانوں، 552موٹرسائیکلوں کی چیکنگ

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 24مشکوک افراد اور 20موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 521افراد، 274گھرانوں، 50ہوٹلوں، 93دکانیں، 552موٹرسائیکلوں اور 105 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں