ایبٹ آبادمیں گھریلو تنازعہ پر دو خواتین قتل،ملزم فرار
بٹکنالہ میں ملزم چنویز نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی،چچا زاد بہن کو قتل کیا
ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود بٹکنالہ میں گھریلو تنازعہ پر ملزم چنویز نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور چچا زاد بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تھانہ لورہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے لورہ ہسپتال منتقل کر دیں،پولیس نے مقتولہ کے شوہر رحیم داد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔