محکمہ تعلیم راولپنڈی ، کلرکوں کی مجوزہ سنیارٹی لسٹیں جاری
ہیڈ کلرک ، سینئر کلرکس اور جونیئر کلرکوں کے نام شامل ،31مئی تک درستگی ہوگی
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے مطالبہ پر سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ہیڈ کلرک ، سینئر کلرکس اور جونیئر کلرکوں کی مجوزہ سنیارٹی لسٹیں جاری کر دی ہیں۔ راجہ آفتاب صدر ایپکا نے بتایاکہ محکمہ کے تمام حاضر سروس اہلکار وہ اپنے کیڈر کی سینیارٹی لسٹ میں اپنا نام اور درج کوائف چیک کر لیں اگر نام مسنگ ہے تو اپنے تمام کوائف سینیارٹی پروفارمہ کے مطابق اپنے سکول و دفتر کے سربراہ کی تصدیق کروا کر 31 مئی تک سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے دفتر جمع کروائے ،ملک فیاض احمد، انچارج افسر پروموشن سیل دفتر ڈی ای او سیکنڈری نے پروموشن کے اہل تمام اہلکاروں کو کیس جمع کروانے کے لیے تحریری لیٹر بھی جاری کر دیا ہے ۔