راولپنڈی، 3منشیات سپلائر گرفتار، 12کلو سے زائد برآمد
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 3منشیات سپلائر گرفتار کر کے 12کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔
ویسٹریج پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 11کلو گرام چرس برآمد کر لی، سول لائنز پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 60گرام چرس برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 60گرام آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔