دولتالہ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2افراد زخمی

دولتالہ، شادی کی تقریب میں  ہوائی فائرنگ سے 2افراد زخمی

جاتلی (نمائندہ دنیا) دولتالہ کے نواحی علاقے گاؤں شیخ پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ زخمی نوجوان کی شناخت 26 سالہ عادل کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرا زخمی ارسلان ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں