پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے انتخابات ،قومی کونسل کا اجلاس 28جون کو طلب

 پاکستان ایکس سروس مین  سوسائٹی کے انتخابات ،قومی کونسل  کا اجلاس 28جون کو طلب

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پیس)نے اپنے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قومی کونسل کا 65واں اجلاس 28 جون کو راولپنڈی میں طلب کر لیا ہے۔

 پیس کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان کے مطابق اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے تنظیم کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس میں ملک بھر سے قومی کونسل کے اراکین شرکت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں