مردان ،بین المسالک ہم آہنگی،معاشرتی اتحاد کے فروغ کیلئے ڈائیلاگ سیشن
مردان( نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ مردان اور خیبر پختونخوا سنٹر فار کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور معاشرتی اتحاد کے فروغ کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر واصف رحمان، اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم محمد کاشف ارشاد، مولانا امانت شاہ، پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان خلیل، ڈاکٹر زاہد، پروفیسر حسین، ابراہیم بلند، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، میڈیا نمائندگان، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔