انجمن فلاح و بہبود مریضاں ٹی بی ہسپتال کی نئی تنظیم کا اجلاس

انجمن فلاح و بہبود مریضاں ٹی بی ہسپتال کی نئی تنظیم کا اجلاس

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن فلاح و بہبود مریضاں ٹی بی ہسپتال راولپنڈی کی نئی منتخب شدہ تنظیم کا اجلاس ہوا، تنظیم کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں مریضوں کی فلاح و بہبود، سماجی خدمات کے فروغ اور تنظیم مکی آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر شہزاد دلاور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن فلاح و بہبود مریضاں کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے، ہماری پوری ٹیم جذبۂ خدمت کے ساتھ کام کرے گی۔ اور مریضوں کی مشکلات کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں