موسمیاتی اہداف کیلئے کوئلہ پر انحصار کم کرنا ہو گا ،ماہرین

  موسمیاتی اہداف کیلئے کوئلہ پر  انحصار کم کرنا ہو گا ،ماہرین

اسلام آ باد(نامہ نگار)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے کوئلے پر انحصار کم کرنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی اہداف کا حصول مشکل ہو جائے گا ۔۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مباحثہ میں کیا جس کا اہتمام ا یس ڈی پی آ ئی اور اقوام متحدہ کے ایشیا و بحرالکاہل کے اقتصادی و سماجی کمیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یو این ای ایس کیپ کے انرجی ڈویژن کے سیکشن چیف مائیکل ولیمسن نے کہا پاکستان کو کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تدریجی اور منصفانہ منتقلی کے لئے جامع حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ریسرچ ایسوسی ایٹ زینب بابر نے بتایا کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے متبادل استعمال کے لئے پانچ ممکنہ راستے تجویز کیے گئے ہیں جن میں شمسی توانائی کے نظام، بیٹری توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام، سنکرونس کنڈینسرز، گرین ڈیٹا سینٹرز اور گرین ہائیڈروجن و امونیا کی پیداوار شامل ہیں۔ انجینئر عبید الرحمٰن ضیا نے کہا ماحول دوست کھانا پکانے کو فروغ دینے کے لئے صوبائی ضروریات کے مطابق پالیسیاں، معیاری برقی آلات، موثر آگاہی مہمات، مضبوط عملدرآمد کا نظام اور دیہی خواتین کی زیادہ شمولیت ناگزیر ہے ۔ ڈاکٹر شفقت منیر نے کہا کہ پاکستان کو فوسل فیول پر انحصار کم کرتے ہوئے صاف توانائی کی جانب تیزی سے پیش رفت کے لئے اپنی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں