نوشہرہ ،مسلح افراد کی کیری ڈبہ پر فائرنگ ،ڈرائیور جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) ڈاگ اسماعیل خیل مسلح ملزمان کی گھات لگاکر کیری ڈبہ پر اندھا دھند فائرنگ ،ڈرائیور جا ں بحق ہوگیا۔
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مقتول مہرعلی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گئی۔