شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔
امن و امان کی مجموعی صورتحال، جدید سرویلنس سسٹم کے موثر استعمال اور پولیس آپریشنز میں ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے نظام کو زیادہ موثر اور مربوط انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں بہتری لائی جا سکے اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ پولیس آپریشنز اور سیف سٹی سسٹم کے درمیان بہتر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔، جس سے نہ صرف فوری ریسپانس میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی بھی مزید موثر ہو گی،اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹمز کی کارکردگی کو مسلسل اپڈیٹ رکھا جائے اور فیلڈ یونٹس کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔