پروفیسر ڈاکٹر اقبال راولپنڈی بورڈ کے نئے چیئرمین تعینات

پروفیسر ڈاکٹر اقبال راولپنڈی بورڈ کے نئے چیئرمین تعینات

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبداللہ پور فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

بورڈ آفس پہنچنے پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر امجد اقبال اور دیگر نے استقبال کیا ،چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر اقبال محمود نے بورڈ کے افسران کے ساتھ غیر رسمی تعارفی اجلاس کیا، جس میں انہیں بورڈ کے مختلف شعبہ جات، انتظامی امور اور جاری اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف سے متعلق بریفنگ بھی دی۔بورڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اقبال محمود نے کہا کہ انہیں اس اہم ادارے کی قیادت کی ذمہ داری سونپے جانے پر فخر ہے اور وہ اس منصب کو قومی امانت سمجھتے ہوئے پوری دیانت، خلوص اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں