پنڈ دادنخان ،دو منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد

پنڈ دادنخان ،دو منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد

کھیوڑہ(نمائندہ دنیا)تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1کلو 120 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں