کسٹمز کے اہلکار پشاور میں فائرنگ سے زخمی
پشاور (این این آئی)پاکستان کسٹمز، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)، پشاور نے انسدادِ اسمگلنگ کی ایک معمول کی کارروائی کے دوران کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع دی ہے ۔
یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 10:00 بجے جہاز چوک، فیز III، حیات آباد، پشاور میں پیش آیا۔، جہاں انٹیلی جنس اینڈ اسپیشل چیکنگ اسکواڈ، پشاور، معمول کی کارروائی انجام دے رہا تھا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق، کسٹمز اسکواڈ، جس کی قیادت انسپکٹر محمد عریب کر رہے تھے ، نے اسمگل شدہ کپڑا منتقل کیے جانے کے شبہ میں کارخانو مارکیٹ سے آنے والی دو چنگ چی رکشاؤں کو روکا۔ جب کسٹمز اہلکار ان گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے تو اسی دوران سفید رنگ کی سوزوکی سوئفٹ، رجسٹریشن نمبر BDS-211، میں سوار پانچ افراد موقع پر پہنچ گئے ۔ ان افراد کی شناخت نور رحمان ، عبدالرحمان ، شکیل اور دو نامعلوم افراد کے طور پر کی گئی ہے ۔