بین الاقوامی پلاسٹک بیگ فری ڈے ،ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے زیر اہتمام آگاہی تقریب

بین الاقوامی پلاسٹک بیگ  فری ڈے ،ماحولیاتی تحفظ ایجنسی  کے زیر اہتمام آگاہی تقریب

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) بین الاقوامی پلاسٹک بیگ فری ڈے کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی نے صدر کے میڈیسن سکوائر مال میں خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا۔

 یہ مقام پہلے ہی پلاسٹک فری زون قرار دیا جا چکا ہے جہاں سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر خصوصی پلاسٹک بیگ ڈپازٹ بوتھ قائم کیا گیا جہاں شہریوں نے ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز جمع کرا کر ان کے بدلے دوبارہ استعمال کے قابل کپڑے کے تھیلے حاصل کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں