مری ایکسپریس وے ،کارکھائی میں جاگری، 2خواتین زخمی

مری ایکسپریس وے ،کارکھائی میں جاگری، 2خواتین زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث دھنتار پل کے قریب پیش آیا ،زخمی خواتین ہسپتال منتقل

اسلام آباد (این این آئی)مری ایکسپریس وے پر دھنتار پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دشوار گزار علاقے کے باوجود ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی خواتین تک رسائی حاصل کی اور انہیں گاڑی سے بحفاظت باہر نکالا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں زخمی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں