اسلام آباد،گمشدہ بچہ قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔۔۔
بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہاہے اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ہے جس کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے ۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔