نانگا پربت سر کرنے والے شگر کے کوہ پیماؤں کا شاندار استقبال
شگر ( نمائندہ دنیا ) نانگا پربت سر کرنے والے شگر کے نامور کوہ پیماؤں محبوب علی اور علی عباس کی وطن واپسی پر شگر میں شاندار استقبال کیا گیا۔
استقبال میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل، راجہ عدیل انجم اور معروف سماجی شخصیت حاجی غلام علی شگری نے دونوں کوہ پیماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔