اسلام آباد،تین قمار باز گرفتار، آلات، کمپیوٹرز اور رقم برآمد

اسلام آباد،تین قمار باز گرفتار، آلات، کمپیوٹرز اور رقم برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آ باد پولیس تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے قما ر بازی میں ملوث تین قمار بازوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرکے جوئے میں استعمال ہونے والے آلات، کمپیوٹرز اور جوئے پر لگی رقم برآمدکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور قما ر بازی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے قماربازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے تین قمار بازوں کو رنگے ہا تھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ،آلات قما ر بازی اور کمپیوٹرز بر آمد کرلئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں