مردان، مختلف واقعات میں 2افراد قتل، 3زخمی

مردان، مختلف واقعات میں 2افراد قتل، 3زخمی

قاضی آباد میں دوستوں نے دوست کو مار ڈالا،مشین کے تنازع پر ایک شخص قتل

مردان(نمائندہ دنیا ) تھانہ جبر کے علاقہ قاضی آبادمیں دوستوں نے دوست کو تیزدار آلے سے بے دردی قتل کرڈالا جبکہ پارہوتی میں سلائی مشین کے معاملے پر ایک نوجوان جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے ،علاقہ پاتوڑک کے رہائشی سترہ سالہ حارث دوستوں کے ساتھ محنت مزدوری کے لئے گیاہواتھا اس دوران کسی بات پر ان کے مابین تکرارہوگئی جس پر ملزمان حبیب اور عبدالرحمان نے مل کر تیز دھار آلے سے وارکرکے بے دردی سے قتل کر ڈالا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے ،کس کورونہ سیرے میں رونما ہوئی۔

بلال نے بحالت مجروحیت پولیس کو بتایاکہ سلائی مشین کے معاملے پر خواتین کے درمیان تکرارہوئی تھی جس کے گلہ کرنے کے لئے وہ اپنے چچازادبھائیوں فیاض اور اورسلطان کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گلہ کرنے جارہے تھے کہ راستے میں مبینہ ملزمان بلال اورمراد اورفیصل نے فائرنگ کردی جس سے میں زخمی جبکہ فیاض لگ کر جان بحق ہوگیا ادھر علاقہ باغیچہ ڈھیری میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں