کشمیر کا معاملہ طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کیا جائے ،آفتاب عظیم
اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے ) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین آفتاب عظیم نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں جاری بحران کا فوری حل نکالنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کشمیر کے مسائل کا حل ناگزیر ہو چکاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو اس بات کومدنظر رکھناہوگا ۔آزاد کشمیر پچھلے ایک ماہ سے لیکر اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اور وہاں ابھی تک جانی ومالی بہت نقصان ہوچکا ہے۔