غفلت برتنے پر موضع سنگجانی کا نمبردار محسن علی شاہ عہدے سے فارغ

 غفلت برتنے پر موضع سنگجانی کا  نمبردار محسن علی شاہ عہدے سے فارغ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی کلکٹر اسلام آباد نے موضع سنگجانی کے نمبردار محسن علی شاہ کو سرکاری فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو ایکٹ اور ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1968 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محسن علی شاہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام رہے ، جو ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1968 کے رول 22 کے تحت مقرر کی گئی تھیں، جس کے باعث انہیں نمبردار کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں