سنگجانی ،شاہ اللہ دتہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سنگجانی ،شاہ اللہ دتہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

متعدد غیر قانونی ڈھانچے مسمار ،14افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے موضع سنگجانی اور شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیئے جبکہ 14افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق موضع سنگجانی میں سی ڈی اے کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کو بروقت ناکام بنا دیا گیا، جبکہ شاہ اللہ دتہ میں بغیر این او سی تعمیر کیے جانے والے سات غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 14افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح کیا کہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں ناکام رہنے والے متعلقہ افسران کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں