اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدد منشیات و جرائم کی گیم چینجرزمہم ،مواد طلب

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدد منشیات  و جرائم کی گیم چینجرزمہم ،مواد طلب

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)نے اپنے گیم چینجرز مہم کے تحت دنیا بھر کے نوجوانوں سے تشدد اور جرائم کے موضوع پر تخلیق مواد طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یو این او ڈی سی کے مطابق نوجوانوں کی نظر سے تشدد اور جرائم کو سمجھناکے عنوان سے جاری اس مہم میں دنیا کے تمام خطوں سے 18سے 29سال عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اپنی آرا، تجربات اور خیالات تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔اس مہم میں خاص طور پر ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو کسی مرحلے پر قانون سے متصادم رہے ہوں یا تشدد اور جرائم سے متاثر ہوئے ہوں اور اپنے تجربات دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں