آئی بی سی سی کے زیر اہتمام کسٹمر کیئر اور موثر ابلاغی مہارتوں کے موضوع تربیتی ورکشاپ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انٹر بورڈز کوارڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے زیرِ اہتمام وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں کسٹمر کیئر اور موثر ابلاغی مہارتوں کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تربیت کا مقصد آئی بی سی سی کے ان افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا جو درخواست گزاروں سے براہِ راست رابطے میں رہتے ہیں۔ ورکشاپ میں آئی بی سی سی ہیڈکوارٹرز، لاہور اور پشاور کے علاقائی دفاتر سے تعلق رکھنے والے افسران اور ملازمین نے شرکت کی، تقریب کی مہمانِ خصوصی وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ڈپٹی سیکرٹری عمارہ نسیم تھیں۔