ڈی آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جواد طارق کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی انتظام اور اسلام آباد پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی نے فورس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی امور،ترقیاتی سکیموں، مالیاتی امور، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سرکاری امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں جاری تمام تعمیراتی اورترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ پولیس کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ آپریشن ڈویژن کی تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ہر وقت مکمل طور پرفعال رکھا جائے۔ تاکہ عوام کو پولیس خدمات کی بروقت اور موثر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔