فریال تالپور کا بی آئی ایس پی کا دورہ پروگرامز،اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ

فریال تالپور کا بی آئی ایس پی کا دورہ  پروگرامز،اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)صدر پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین فریال تالپور نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر احمد علی نے استقبال کیا۔فریال تالپور کو بی آئی ایس پی کے مختلف پروگرامز اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔فریال تالپور نے خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں