سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں  ملوث انسانی سمگلر گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائی، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔۔۔

ملزم کی شناخت محبوب عادل کے نام سے ہوئی ۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں رحمٰن پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری سے کینیڈا ورک ویزا کیلئے 11 لاکھ روپے ہتھیائے اورشہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا ۔ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں