قوم آبی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہے، شازیہ مری

قوم آبی حقوق کے تحفظ  کیلئے متحد ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے دریائے سندھ کے حقوق کیلئے جاری احتجاج پر بیان میں کہا کہ۔۔۔

 عوام نے ثابت کر دیا کہ دریائے سندھ پر کوئی سمجھو تا قبول نہیں،پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے قوم ایک آواز بن چکی ہے ، عوامی احتجاج نے واضح کر دیا کہ پانی پر ہر پاکستانی متحد ہے ، شازیہ مری نے کہا کہ مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں صرف نعرہ نہیں قومی عزم کی ترجمانی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو سیاسی ہتھیار بنانے کے بجائے معاہدوں کی پاسداری کرے ،عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں