پیپلز پارٹی تمام برادریوں کی نمائندہ جماعت ،مسائل حل کرینگے ،راشداسلام
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے -44 ویلی 5 سے نامزد امیدوار راشد اسلام بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام برادریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔۔۔
جس کی سیاست نفرت، تقسیم اور انتقام کے بجائے خدمت، رواداری، بھائی چارے اور عوامی فلاح پر مبنی ہے پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی اور انہیں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے ، حلقے کے ہر ووٹر اور ہر خاندان کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے دورے کے موقع پر کیا۔