اے سی کہوٹہ شیریں گل کی کھلی کچہری متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایت
کہوٹہ (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری اور موثر حل کے احکامات بھی دیئے۔