گمشدہ بچہ تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیاگیا
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ اور تھانہ ہمک پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔