امن و امان،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ،آئی جی

امن و امان،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ،آئی جی

مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر غور

اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور تھانہ جات و پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاور،پیشہ ورانہ امور اور انتظامی بہتری کے حوالے سے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات، تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔آئی جی نے متعلقہ افسران کو پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں مزید بہتری، انتظامی امور کو مؤثر بنانے ، عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو بروقت و معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں