کشمیریوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا درست نہیں، زبیر احمد جرال
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آزاد کشمیر کے سماجی و سیاسی رہنما اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق مشیر زبیر احمد ۔۔۔
جرال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی کشیدگی، احتجاج اور حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے، ریاست جموں و کشمیر کو ہمیشہ پاکستان کی ’شہ رگ‘ کہا گیا، مگر آج وہاں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، جو مستقبل میں سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا درست نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments