مون سون ،ستھرا پنجاب ایجنسی کا عملہ متحرک، صفائی جاری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مون سون سیزن میں تمام اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ۔۔۔
ورکرز بارش کے باوجود شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھنے کیلئے متحرک رہے۔ برستی بارش میں نالیوں کی صفائی، ویسٹ پکنگ، ویسٹ لفٹنگ اور مینوئل سوئیپنگ کا عمل جاری رکھا گیا تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے، بارش کے سلسلے کے پیش نظر ورکرز نشیبی علاقوں میں الرٹ رہے اور صبح و شام کے اوقات میں خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments