پیسے لے کر پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے 3ملزم گرفتار

پیسے لے کر پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے 3ملزم گرفتار

ملزم مزمل کو ایف آئی اے نے جی ٹین پاسپورٹ آفس کے باہر سے گرفتار کیا پاسپورٹ بنوانے کے عوض 20ہزار وصول کرتا تھا،2 ساتھی بھی پکڑے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جی ٹین پاسپورٹ آفس کے باہر ٹاؤٹس اور ایجنٹ مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایمرجنسی اور ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ کی سہولت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران بنیادی ملزم مزمل کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم خاص طور پر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اسلام آباد کے جعلی رہائشی پتے پر ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ بنوانے کے عوض فی کیس 20ہزار روپے وصول کرتا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان نصیر احمد اور محمد تصور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ سے ثابت ہوا کہ ملزم نصیر احمد واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کے ٹوکن نمبرز پاسپورٹ آفس کے اہلکار رضا کو بھجواتا تھا جو جواباً باکس آئی ڈیز فراہم کر کے ترجیحی پراسیسنگ ممکن بناتا تھا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید تفتیش کے لیے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...