پاک ایگزم اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے مابین معاہدہ
پاکستان کے برآمدی شعبے کے برآمد کنندگان کی معاونت ،باہمی تعاون کو فروغ دیا جائیگا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاک ایگزم اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے ، جس کا مقصد پاکستان کے برآمدی شعبے ، خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان (SMEs) کی معاونت اور دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔ پاکستان کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک (Pak EXIM) نے اپنے ٹیلنٹ ایکوزیشن پروگرام (TAP) کے تحت نوجوان مینجمنٹ ٹرینی آفیسرز (MTOs) کے پہلے بیچ کی شمولیت کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (NIBAF)، جو اسٹیٹ بینک کا ذیلی ادارہ ہے ، کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر باصلاحیت نوجوانوں کا انتخاب، انہیں منظم تربیت فراہم کرنا اور بعد ازاں پاک ایگزم کے ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر میں تعینات کرنا ہے ۔ٹیلنٹ ایکوزیشن پروگرام پاک ایگزم کی ادارہ جاتی استعداد کو مضبوط بنانے کی ایک اہم حکمت عملی ہے ۔ اس کے ذریعے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو جدید بینکاری، برآمدی مالیات اور ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی (ECA) کے کردار سے متعلق خصوصی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں شرکاء کو صنعت اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری خزانہ جناب امداد اللہ بوسال، وفاقی سیکرٹری تجارت اور پاک ایگزم کے بورڈ ممبر جواد پال، سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ودیگر نے شرکت کی۔، وزیراعظم کے مشیر اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) کے بورڈ ممبر ڈاکٹر محمد سعید ،متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام، صنعت و تجارت کے نمائندگان، پروگرام کے شراکت داروں اور پاک ایگزم کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments