راولپنڈی،16 سالہ مدرسہ طالب علم سے دو افراد کی اسلحے کی نوک پر زیادتی
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ صادق آباد کے علاقے علی آباد میں 16 سالہ مدرسہ طالب علم سے دو افراد نے اسلحے کی نوک پر زیادتی کر ڈالی۔۔۔
پولیس نے طالب علم کے والد کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق 16 سالہ بیٹا مدرسے میں زیر تعلیم ہے ، بیٹے کو پریشان دیکھ کر وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ مدرسے سے گھر آ رہا تھا تو اسماعیل اور ذیشان عرف چندا نے روکا۔متاثرہ طالب علم نے والد کو بتایا کہ اسماعیل نے کہا ذیشان کے گھر سے سلائی مشین اٹھانی ہے ساتھ چلو، انکے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا جو علی آباد میں اپنے گھر لے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments