جرائم پیشہ عناصر اور چور گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  جرائم پیشہ عناصر اور چور گینگز  کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(این این آئی)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر زون کے پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، جرائم کی روک تھام، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر اور چور گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...