اسلام آباد ،13اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،13اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 745گرام آئس،21بوتلیں شراب، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد کے لئے کریک ڈاون جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 745گرام آئس ،21بوتلیں شراب،مختلف بور کے 15 عدد پستول ، دو رائفلیں، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 13مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...